اشرف شوگر ملز کے زیر اہتمام ڈریپ ایریگیشن کی افادیت بارے تقریب کا اہتمام

اشرف شوگر ملز کے فارم پر واقع ڈریپ ایری گیشن کا نمائشی پلاٹ متعارف کروایا گیا ٹیکنیکل امور بارے ایگری اور ایریگیشن ماہرین نے آگاہی دی
بہاول پور : اشرف شوگر ملز کے زیر اہتمام ڈریپ ایریگیشن کی افادیت بارے تقریب کا اہتمام۔ تفصیل کے مطابق اشرف شوگر ملز کے فارم پر واقع ڈریپ ایری گیشن کا نمائشی پلاٹ متعارف کروایا گیااور اسکی افادیت بارے تقریب میں عملی طور پر ٹیکنیکل امور بارے ایگری اور ایریگیشن ماہرین نے آگاہی دی تقریب میں علاقے کے ترقی پسند کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء سے اشرف شوگر ملز کے جنرل منیجر ایگری کلچرل محمد عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشرف شوگر ملز اور کسانوں کا ساتھ چار دہائیوں سے زائدعرصے پر محیط ہے اور ادارہ نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہرممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں اس لیے آج علاقے کے گنے کے کاشتکاروں کی معشیت میں اہم مقام رکھتا ہے آج اس تقریب کا مقصد آنے والے پانی کے مشکل حالات سے مقابلہ کرنے کے لیے اپنے کسانوں کو تیار کرنا ہے تاکہ وہ پانی کی جنگ لڑتے ہوئے اس کے متبادل آپشن کی طرف جائے جس سے اس کا خرچہ بھی کم ہو اور فصل کو پانی مہیا کرنے کے مستقل حل کی طرف گامزن ہو۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف شوگر ملز کے ایگری ایکسپرٹ محمد ارسلان نے بتایا کہ فصلوں والی زمینوں کو پانی بار بار فلڈ کرنے سے نہ صرف زمینی پانی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے بلکہ اس پر خرچ بھی کافی زیادہ آتا ہے اور سولر سسٹم سے پانی کا بے دریغ استعمال سے فصلوں میں بھی سٹریس آنا شروع ہوگیا ہے ہمارے دشمن ملک کی آبی جارحیت آنے والے دنوں میں ہمارے کاشتکاروں کے لیے زرعی میدان میں اب ایک بڑا چیلنج بننے والا ہے جس کا فوری اور مستقل طور پر حل صرف ڈریپ ایری گیشن ہے اور اسی میں ہی آئندہ کسان کی بقاء ہے۔
اس موقع پر ایری گیشن انجنئیر فہیم الاسلام نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈریپ ایریگیشن آنے والے وقت کی اہم ضرورت ہے اسی طریقہ کار سے کم پانی کی مقدار میں گنے کی فصل فی ایکڑ پیداوار میں بہترین نشونما پاسکتا ہے اور یہی طریقہ کار ہی کسان کو 1200 سے 1400من آسانی سے فی ایکڑ پیداوار دے گاکھادوں اور پیسٹی سائیڈ کا استعمال بھی ڈریپ ایریگیشن کے ذریعے سے ہوگا جس سے کم خرچے میں کم وقت میں اچھی پیداوار کسان حاصل کرسکتاہے اس موقع پر ای جی ایم کین چوہدری فلک شیر، سید شبیر حسین شاہ، رضوان احمد سیال، محمد ایوب، سرفراز احمد، رانا محمد افضل، ملک عباس کلیار، ملک نجیب اللہ، ذیشان عباس، چوہدری عمران احمد، چوہدری فقیر محمد، خلیل احمد عباسی، سراج بھٹہ، جام صدیق کھور،خواجہ محمد صدیق، چوہدری محمد طاہر، چوہدری محمد اسلم گجو ، چوہدری ارشاد احمد گل، محمد ارسلان ملک منظور احمد و دیگر موجود تھے۔