موٹروے پولیس اور اشرف شوگر ملز کے درمیان ہمیشہ مثالی تعاون رہا ہے ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ 20 سید رضوان علی شاہ
آئندہ کرشنگ سیزن میں بھی اسی تعاون کے جذبے کو بروئے کار لائیں گے اشرف شوگر ملز کے وفد سے بات چیت
بہاول پور:موٹروے پولیس اور اشرف شوگر ملز کے درمیان ہمیشہ مثالی تعاون رہا ہے جسے آئندہ کرشنگ سیزن میں بھی اسی تعاون کے جذبے کو بروئے کار لائیں گے تاکہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانگی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے ان خیالات کا اظہار موٹروے پولیس بیٹ 20 کے ڈی ایس پی سید رضوان علی شاہ نے اشرف شوگر ملز کے وفد کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سموگ اوردھند کے موسم میں ڈرائیورز حضرات گاڑیوں کو بہت ہی احتیاط سے چلانے کی ضرورت ہے اس موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنا چائیے فوگ لائٹس کو اپنی گاڑیوں پر ضرور لگوائیں
آئندہ کرشنگ سیزن کچھ دنوں تک شروع ہونے والا ہے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز کو چائیے کہ وہ دھند کے موسم میں بیک لائٹس کے استعمال کو لازمی بنائیں گنے کی ٹریکٹرز ٹرالیوں کو ہمیشہ سڑک کے بائیں طرف چلائیں اور ایک ٹائر بائیں سائیڈ والی پیلی پٹی سے باہر رکھیں اس سے حادثات کو روکنے میں کافی حد تک مدد ملتی ہے اس موقع پر موٹروے پولیس بیٹ 20 کے ایڈمن آفیسر ملک محمد اسحاق نے کہا کہ اشرف شوگر ملز کے تعاون سے ہرممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے جس سے نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کو گنے کی ٹرالیوں سے کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے گی دھند کے موسم کے پیش نظر موٹروے پولیس آفیسران ا ور اشرف شوگر ملز کے متعلقہ آفیسران کی کوآرڈنیشن سے 24گھنٹے سڑک کے دونوں اطراف میں تمام احتیاطی اقدامات کررہے ہیں تاکہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے والوں مسافر خطرات سے بچتے ہوئے با آسانی سفرکر سکیں۔ مزید براں اشرف شوگر ملز کے وفد میں شامل آفیسران قمر مشتاق کانجو اور رضوان احمد سیال نے بھی اپنے ادارے کی طرف سے موٹروے پولیس کے ساتھ اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی کہ وہ موٹروے پولیس کیساتھ مل کر مفادعامہ کے ہر کام میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں گے۔