Contact Us

اشرف شوگر ملز بہاولپور کے بوائلرز کو لائٹ اپ کر دیا گیا

Ashraf Sugar Mills Bahawalpur boliers lighted up

چیئرمین پی سی بی چوہدری زکا اشرف اور ان کے صاحبزادے چوہدری خان محمد اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے بوائلر کو آگ لگا کر ملزکے بوائلرز کو لائٹ اپ کیا

چودری زکا اشرف نے تمام ملز ملازمین کو ایک بونس دینے کا اعلان کیا حکومت اگر سپورٹ کرے تو ہر شوگر مل 40 سے 50 میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے چوہدری زکا اشرف کا تقریب میں اظہار خیال

ہمیں امید ہے کہ 2023- 24 کے سیزن میں شوگر انڈسٹری اور کسانوں کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے جنرل مینیجر اشرف شوگر ملز برگیڈیئر ریٹائرڈ عامر زاہد خان کا خطاب

بہاول پور : اشرف شوگر ملز میں بوائلر لائٹ اپ تقر یب کا انعقاد، تقر یب کے مہمان خصوصی چئیرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف اور ان کے صاحبزادے چوہدری خان محمد اشرف نے آگ والی چھڑی کے ذریعے بوائلر کو آگ لگا کرملز کے بوائلرز کو لا ئٹ اپ کر دیا، اس موقع پر چوہدری ذکاء اشرف نے تمام ملز ملازمین کے لیے ایک بونس کا اعلان بھی کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد ذکاء اشرف نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے کام کرنا ہے حکومتیں اگر سپورٹ کریں تو پاکستان کی ہر شوگر ملز 40سے 50میگاواٹ بجلی باآسانی بنا سکتی ہیں ہم نے ہمیشہ اپنے ملز ورکرز کو اپنی فیملی کے فرد کی طرح سمجھا ہے اور ان کا خیال رکھا ہے فیکٹریوں کی اچھی پروڈکشن سے ہمارا ملک بہترین زرمبادلہ حاصل کرسکتا ہے چائنا نے آج جتنی ترقی کی ہے وہ اپنی فیکٹریوں کی اچھی پروڈکشن کی وجہ سے دنیامیں آج پہلے نمبر پرہے کسان کو اپنی ہر فصل کا اچھا اور بہترین سرمایا ملنا چائیے اگر کسان خوشحال ہوگا تو ہمارا ملک ترقی کرے گازراعت میں ترقی کیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، موجودہ وزیراعظم اور آرمی چیف کا ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں، بطور چئیرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی میں کرکٹ کی ترقی و بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کروں گا چوہدری ذکاء اشرف۔ تقریب سے خطاب میں جنرل منیجر اشرف شوگرملزبرگیڈئر (ر) عامرزاہد خان نے کہا کہ آج ہم اگلے کر شنگ سیزن 2023-24 کی شروعات اس امید کیسا تھ کرنے جارہے ہیں کہ اس سیزن میں شوگر انڈسٹری اور کسانوں کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہوجائیں آج ہماری ملز جتنی تر قی کی منازل طے کر رہی ہے اس کا سہرا ملز ورکرز اور کسان بھائیوں کے سر جا تا ہے ہمارا یہ مشن ہے کہ کسانوں کے ساتھ مثالی رشتہ اور مضبوط تر ہوکسانوں کو بہترین سہولیات فراہم ہوں گنا کی اچھی قسمیں اُگانے،اُن کی مکمل حفاظت کے لیئے تکنیکی معاونت شامل ہے اس موقع پر آپ کی توجہ اس طرف بھی دلانا چاہتا ہوں کہ شوگر انڈسٹری پچھلے کافی عرصہ سے شدید بحران کا شکاررہی ہے جس کی چند وجوہات گزشتہ ادوار کی غیر سجنیدہ پالیسیاں ناموافق موسمی حالات،کھاد و پٹرولیم مصنوعات وغیرہ کی قیمتوں میں بیش بہاہ اضافہ پچھلے سالوں کی نسبت اب حالیہ دور میں چینی کی تیاری میں جتنے عوامل کارفرما ہیں ان سب کی قیمتوں میں کافی حد تک اضافہ ہو چکاہے گنا کے ایریا کی ڈی زونگ،اسٹیک ہولڈرزکے مشورہ کے بغیر قیمتوں کا تعین، چینی کی قیمت کو مارکیٹ فورسز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیناہے۔ ہم سب نے محنت اور لگن سے سب نا ممکن اور مشکل کاموں کو آسان اور ممکن بنایا ہے ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ کسان اور انڈسٹری ترقی کرے تا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہوں جس کی بدولت ہمارا ملک پاکستان بھی ترقی کر ے تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی چوہدری ذکاء اشرف اور ان کے صاحبزادے چوہدری خان محمداشرف نے آگ والی چھڑی سے بوائلر کو لائٹ اپ کیا گیا اس موقع پر مولانہ عبدالرحمن سیال نے شو گر ملز کے کا میاب سیزن کسانوں کی خوشحالی اور ملکی ترقی و سلامتی کی خصوصی دعا منگوائی گئی۔ اس موقع پرچوہدری غلام احمد، محمد الطاف، کرنل (ر) عبدالجبار، چوہدری فلک شیر، قمر مشتاق کانجو،محمد اسلم،اصغر علی گھمن،محمد امین،محمد عمران،محمد شوکت،محمد سا جد، ریاض بھٹی شاہ،قاضی صفدر جمیل،محمدانوار، محمد فیض کر یم، محمد اسحاق اختر،رانا محمد اسلم، محمداعظم، مولانہ عبدالرحمن، قاری زوار حسین، محمد مجید ڈاہر محمد منیر ڈوگر، رضوان احمد سیال و د یگر موجود تھے۔

مزید پڑھیں