ڈپٹی کمشنر ظہیر انور کی ہدایت پرخانقاہ شریف کے نواحی علاقہ گوہر شاہ روڈ پرقائم پیٹرول پمپس اور غیر قانونی گیس ایجنسیوں ومنی پیٹرول پمپس پرکاروائی
سمہ سٹہ (ملک طارق)ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنربہاولپورصدراحمد شیرگوندل نے خانقاہ شریف کے نواحی علاقہ گوہر شاہ روڈ پرقائم پیٹرول پمپس اور غیر قانونی گیس ایجنسیوں ومنی پیٹرول پمپس پراوور چارجنگ اور کم مقدار پیمانہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 400000 سے زائد جرمانے عائد کیے اور ایک پیٹرول پمپس کووارننگ کی دوران چیکنگ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر احمد شیر گوندل نے کہا کہ پیمانہ مقدار میں کمی اور زائد نرخ پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی حفاظتی تدابیراورحکومتی ہدایات کا چارٹ نمایاں جگہ پرآویزاں کریں انہوں نے پمپس مالکان کو وارننگ کرتے ہوئے کہا کہ اوور چار جنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔