Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی ہدایات کی روشنی میں کچہری روڈ کی دیوار پر جاری آرٹ ورک کا کام مکمل

Assistant Commissioner Muhammad Naveed Haider
Advertisements

آرٹ ورک کے ذریعے صفائی، شہری ذمہ داری، اور مثبت سماجی اقدار کو اجاگر کرنے والے پیغامات بھی شامل کیے گئے تاکہ گزرنے والے شہریوں میں شعور بیدار ہو


  احمد پور شرقیہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر کی ہدایات کی روشنی میں کچہری روڈ پر دیوار پر جاری آرٹ ورک کا کام مکمل  ہو گیا ۔ اس خوبصورتی مہم کے تحت دیواروں پر دلکش اور بامقصد نقش و نگار بنائے گئے جن کا مقصد شہری ماحول کو بہتر بنانا، عوام میں جمالیاتی شعور اجاگر کرنا اور سرکاری املاک کے تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے۔ آرٹ ورک کے ذریعے صفائی، شہری ذمہ داری، اور مثبت سماجی اقدار کو اجاگر کرنے والے پیغامات بھی شامل کیے گئے تاکہ گزرنے والے شہریوں میں شعور بیدار ہو اور وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کردار ادا کریں۔

Advertisements

اس اقدام سے نہ صرف کچہری روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا بلکہ یہ مقام شہریوں کے لیے ایک خوشگوار اور دیدہ زیب منظر پیش کرنے لگا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہر کے دیگر اہم مقامات پر بھی اسی طرز کی خوبصورتی مہم جاری رکھی جائے، جبکہ دیواروں پر غیر قانونی تشہیر اور وال چاکنگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ احمد پور شرقیہ کو صاف، منظم اور خوبصورت شہر بنانے کے لیے انتظامیہ بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔