چنی گوٹھ ، طاہر والی، مہند شریف سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں مصنوعی مہنگائی عوام کا جینا حرام

Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ ، طاہر والی، مہند شریف سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں دکان داروں نے مصنوعی مہنگائی کر کے عوام کا جینا حرام کر دیا پرائز کنٹرول مجسٹریٹ خواب وخرگوش کے مزے لے رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہریوں کا احتجاج
تفصیل کے مطابق چنی گوٹھ ، مہند شریف، طاہر والی سمیت دیگر علاقوں میں دکان داروں نے روزمرہ کی تمام اشیاء خوردونوش جن میں گھی، چینی، دالیں، سگریٹ ، مشروبات ،مٹھائی ، سبزیاں پھل وغیرہ میں اضافہ کر دیا ہے جب کہ ایسی تمام اشیاء میں دس بیس چالیس فیصد کا اضافہ کیا ہوا ہے چنی گوٹھ کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ، اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
Advertisements