Advertisements

ارشد شریف قتل کیس؛ کینیا کی عدالت کا پولیس اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف تحقیقات کا حکم

Arshad Sharif's killing wasn't a case of mistaken identity, Kenyan high court
Advertisements


نیروبی: صحافی ارشد شریف کا قتل شناخت میں غلطی کا نتیجہ نہیں تھا، کینیا کی ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔    صحافی ارشد شریف کے قتل پر اہلیہ کی درخواست پر کینیا کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، صحافی ارشد شریف کی فیملی کو 2 کروڑ 17 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، کینیا کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف کے قتل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غیرقانونی قرار دے دیا۔  جسٹس سٹیلا نے کہا ارشد شریف کے قتل کی گہرائی کے ساتھ تحقیقات ہونا لازم ہے، ارشد شریف کو نیروبی سے 110 کلومیٹر دور 23 اکتوبر2022ء میں پولیس اہلکاروں نے قتل کر دیا تھا