ارشد شریف کیس، جسٹس (ر) عبد الشکور کی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت
Advertisements
اسلام آباد: جسٹس ( ر ) عبد الشکور پراچہ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی۔
اس حوالے سے جسٹس ( ر ) عبد الشکور پراچہ نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا گیا تھا، ارشد شریف کی والدہ نے کمیشن پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، کمیشن کا ایک رکن پہلے ہی نیروبی کا دورہ کرچکا ہے۔
Advertisements
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی طور پر مناسب نہیں رکن کو کمیشن کا حصہ بنایا جائے، کمیشن میں میڈیا کا کوئی نمائندہ شامل نہیں، انصاف نہ صرف ہوناچاہیے بلکہ نظر بھی آناچاہیے، وزیراعظم نے آج چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کا اختیار دیا ہے۔