Contact Us

کچہری روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے نوجوان ارسلان قریشی جاں بحق

حادثہ مقامی بینک کے قریب پیش آیا‘ شہریوں کا کچہری روڈ کی مرمت کا مطالبہ

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) موٹرسائیکل سلپ ہونے سے نوجوان گرکر  جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ     روز نوجوان ارسلان قریشی اپنی موٹرسائیکل پر کچہری روڈ پر جارہاتھاکہ مقامی بینک کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے  نوجوان نیچے گر ا اور اُس کاسر فٹ پاتھ سے ٹکر اگیا۔ شدید زخمی ہونے پر اسے ہسپتال لے جا یا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ جس سے اس کے گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔ یاد رہے کہ کچہری روڈ پرسیوریج لائن ڈالنے کے لئے ایک سال قبل کھدائی کی گئی   ۔ نئی سیوریج لائن ڈالنے کے باوجود گڑھے کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔ اور اب تک کئی افراد ان گڑھوں میں گر کر زخمی ہوچکے ہیں۔ شہریوں نے فوری طور پر کچہری روڈ کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں