Advertisements

تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار نزر حسین اسلم کی دو ساتھی وکلا کے ہمراہ مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آمد

Arrival-of-Tehsil-Bar-Association-President-at-the-residence-of-Ehsan-Ahmed-Sahar
احمد پور شرقیہ ؛ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر نزر حسین اسلم فاروق عزیز چوہری اور انوار الحسن ایڈوکیٹس مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے
Advertisements

صدر بار نزر حسین اسلم فاروق عزیز چودری اور انوار الحسن ایڈوکیٹس نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ مغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

منت فاطمہ فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر حیات قریشی کا سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر اظہار رنج و غم

Advertisements

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کے پریس فوٹوگرافر غلام عباس نے بھی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پہنچ کر اظہار تعزیت کیا

احمد پور شرقیہ : مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار نزر حسین اسلم اپنے دو ساتھیوں انوار الحسن اور فاروق عزیز چوہری ایڈوکیٹس کے ہمراہ گزشتہ شام مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچے اور ان سے ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی صدر تحصیل بار نزر حسین اسلم ایڈوکیٹ اور ان کے ساتھی وکلاء انوار الحسن اور فاروق عزیز چوہدری ا نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ و مغفورہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مدیر احسان احمد سحر کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی- مزید براں ڈیرہ نواب صاحب کے معروف ڈاکٹر اور منت فاطمہ فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر

یاسر حیات قریشی نے بھی سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچ کر مدیر احسان احمد سحر سے ملاقات کر کےان کے اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی- پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کے فوٹوگرافر غلام عباس نے بھی مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ کے انتقال پر اپنے دلی دکھ کا اظہار کیا اور سیدہ نجمہ بُخاری کے در جا ت کی بلندی کے لئے دعا کی-

Arrival-of-Tehsil-Bar-Association-President-at-the-residence-of-Ehsan-Ahmed-Sahar
تحصیل بار ایسو سی ا یشن کے صدر سردار نزر حسین اسلم اور ان کے ساتھی وکلاء فاروق عزیز چوہدری اور انوار الحسن کی مدیر احسان احمد سحر سے اظہار تعزیت کے موقع پر لی گئی تصویر