Advertisements

سابق صوبائی وزیر سید سجاد بخاری کی مخدوم سبطین حیدربخاری اور شیخ ناصر سلیم کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس آمد

Arrival of Syed Sajjad Bukhari at Sadiq Garh Palace
Advertisements

ولی عہد پرنس بہاول عباسی سے ضلع بہاولپور کی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال۔

اوچشریف () سابق صوبائی وزیر سید سجاد بخاری نے سابق تحصیل ناظم احمد پور شرقیہ مخدوم سید سبطین حیدر بخاری اور صدر چیمبر آف ایگری کلچر کامرس جنوبی پنجاب شیخ ناصر سلیم ایڈوکیٹ کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی جو کافی دیر تک جاری رہی۔ با خبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ضلع بہاولپور کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی حلقے حاصل پور اور اوچشریف کے قائدین کی پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں اور اس بارے میں مختلف نوعیت کے تبصرے کئے جار ہے ہیں۔

Advertisements