پرنس بہاول خان عباسی کی خانقاہ قاسمیہ آمد پیر سید محمد شاہ جرار کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد
پیر سید محمد شاہ جرار نے پرنس بہاول خان عباسی کی آمدہ الیکشن میں کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرواٸی
چنی گوٹھ (نامہ نگار) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے صاحبزادے پرنس بہاول خان عباسی کی خانقاہ قاسمیہ آمد تفصیلات کے مطابق امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے صاحبزادے پرنس بہاول خان عباسی نے خانقاہ قاسمیہ میں معروف دینی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار سے ملاقات کی اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کی اور دونوں شخصیات کے درمیان سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر پیر سید محمد شاہ جرار نے پرنس بہاول خان عباسی سے بات چیت کرتے ہوٸے کہا کہ اللّہ تعالیٰ نے ساتویں مرتبہ حرمین شریفین کی بادب حاضری نصیب فرماٸی- میں رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں تو وہ بہت کم ہے تو عالم اسلام کو چاہٸیے کہ اپنی بے پناہ فضول خرچیوں کو دیوار کے کنارے لگا کر ایک مرتبہ ضرور حرمین شریفین کی زیارت کریں آخر میں معروف دینی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار نے پرنس بہاول خان عباسی کی آمدہ الیکشن میں کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرواٸی.