Contact Us

پرنس بہاول عباسی کی چنی گوٹھ آمد

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi

سابق چیئرمین ضلع کونسل سید محمود اکبر شاہ کے پوتے اور سیاسی رہنما ملک خادم حسین کلیار کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد

چنی گوٹھ (نامہ نگار)امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے فرزند پاکستان تحریک انصاف کے  رہنماء پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس معیشت کی بحالی کا موثر اور جامع منصوبہ موجود ہے اور انشاءاللہ حکومت میں آتے ہی پہلے دن سے عملدرآمد شروع کردیا جائے گا، انتخابات کے انعقاد میں جتنی تاخیر ہوگی ملک کے مسائل بڑھتے جائیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنی گوٹھ میں سابق چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور سید محمود اکبر شاہ کے پوتے سید مبشر اقبال رضوی اور سماجی و سیاسی رہنما ملک خادم حسین کلیار کے بیٹے ملک عدنان کلیار شادی پر ان کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر یحییٰ کلاچی، فیصل امین سیال، خلیل الرحمٰن چوہان، ملک نعمان کلیار، میاں وقاص خلیل مہند اور دیگر موجود تھے

پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا کہ یہ کوئی جواز نہیں کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ کرکے انتخابات کو التواء میں ڈال دیا جائے،ملکی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی ایسا ہوا اور نہ اب ہوگا انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کے انتخابات ہوگئے تو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں بنیں گی اس لئے یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے انتخابات ہوں، میری پیشگوئی ہے کہ ملک میں عام انتخابات کاوقت قریب آرہا ہے انہوں نےکہاکہ اس وقت ملک معاشی طور پر داؤ پر لگا ہوا ہے اور اگر بروقت اور درست فیصلے نہ کئے گئے تو یہ ملک کے مزید نقصان دہ ہوگا اس لئے فوری انتخابات ہی سیاسی اور معاشی استحکام کا واحد راستہ ہیں۔

Arrival of Prince Bahawal Abbasi in Channi Goath

مزید پڑھیں