Contact Us

پرنس بہاول عباسی کی بہاولپور آمد خاندان عباسیہ کی متعدد شخصیات سے ملاقاتیں،عبّاسی برادری کے مسائل پر گفتگو اور اظہارتعزیت

Prince-Bahawal-with-Sahibzada-Shahryar-Mamoon-Abbasi
بہاولپور پرنس بہاول خان عباسی صاحبزادہ شہریار مامون عباسی سے علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں

ولی عہد بہاولپور نے صاحبزادہ شہر یار مامون عباسی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی اور علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

پرنس بہاول عباسی نے سابق ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور طارق انور عباسی سے ان کے داماد پیپلز پارٹی کے رہنما میاں عاصم جاوید عباسی سے ان کے ہم زلف اور طاہر عباسی سے ان کے بھائی طیب عباسی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

بہاولپور (سٹاف رپورٹر) پرنس بہاول خان عباسی کی ضلع بہاولپور کے مختلف علاقہ جات میں عوامی رابطہ مہم برابر جاری ہے وہ اگلے روز بہاولپور شہر گئے جہاں انہوں نے صاحبزادہ شہریار مامون عباسی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی اور ان سے علاقائی سیاسی صورتحال اور ائندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا – پرنس بہاول عباسی سابق ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور صاحبزادہ طارق انور عباسی کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کے داماد عبدالغنی عباسی کے انتقال پر اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی -ولی عہد بہاولپور نے پیپلز پارٹی کے رہنما صاحبزادہ عاصم جاوید عباسی سے بھی ان کے ہم زلف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا صاحبزادہ عادل جاوید عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے-, پرنس بہاول خان عباسی دلاور منزل بھی گئے جہاں انہوں نے طاہر عباسی سے ان کے بھائی طیب عباسی کے انتقال پر تعزیت کی اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی –

Prince-Bahawal-and-Tariq-Anwar-Abbasi
بہاولپور: پرنس بہاول خان عباسی سابق ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور طارق انور عباسی سے ان کے داماد عبدالغنی عباسی کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد فاتحہ خوانی  کر رہے ہیں
Bahawalpur-Prince-Bahawal-and-Sahibzada-Asim-Javed-Abbasi
بہاولپور پرنس بہاول خان عباسی پیپلز پارٹی کے رہنما صاحبزادہ عاصم جاوید عباسی سے ان کے ہم زلف کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے
Prince-Bahawal-prays-for-late-Mian-Tayyab-Abbasi
بہاولپور: پرنس بہاول خان عباسی دلاور منزل میں میاں طیب عباسی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کر رہے ہیں

مزید پڑھیں