پرنس بہاول عباسی کی بہاولپور آمد خاندان عباسیہ کی متعدد شخصیات سے ملاقاتیں،عبّاسی برادری کے مسائل پر گفتگو اور اظہارتعزیت

ولی عہد بہاولپور نے صاحبزادہ شہر یار مامون عباسی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی اور علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پرنس بہاول عباسی نے سابق ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور طارق انور عباسی سے ان کے داماد پیپلز پارٹی کے رہنما میاں عاصم جاوید عباسی سے ان کے ہم زلف اور طاہر عباسی سے ان کے بھائی طیب عباسی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی
بہاولپور (سٹاف رپورٹر) پرنس بہاول خان عباسی کی ضلع بہاولپور کے مختلف علاقہ جات میں عوامی رابطہ مہم برابر جاری ہے وہ اگلے روز بہاولپور شہر گئے جہاں انہوں نے صاحبزادہ شہریار مامون عباسی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی اور ان سے علاقائی سیاسی صورتحال اور ائندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا – پرنس بہاول عباسی سابق ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور صاحبزادہ طارق انور عباسی کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کے داماد عبدالغنی عباسی کے انتقال پر اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی -ولی عہد بہاولپور نے پیپلز پارٹی کے رہنما صاحبزادہ عاصم جاوید عباسی سے بھی ان کے ہم زلف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا صاحبزادہ عادل جاوید عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے-, پرنس بہاول خان عباسی دلاور منزل بھی گئے جہاں انہوں نے طاہر عباسی سے ان کے بھائی طیب عباسی کے انتقال پر تعزیت کی اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی –


