Contact Us

ڈسٹرک پولیس آفیسر بہاول پور سید محمد عباس کی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سید اسد مظفر کے ہمراہ بنگلہ بخاری پرآ مد

DPO at Sajjada Nasheen residence June 2023

سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد دربار مخدوم سید غلام حسن زمرد بخاری کے ہمراہ 1400سو سال قدیمی تبرکات و نوادرات کی زیارت کرائی

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) بنگلہ بخاری پر ڈسٹرک پولیس آفیسر بہاول پورسید محمد عباس کی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  بہاول پور سید اسد مظفر کے ہمراہ آ مد سجادہ نشین اوچ شیر شاہ سید جلال مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد دربا

ر مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری سے ملاقات سماجی امور سمیت شہر میں امن و امان کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال  قطب الا اقطاب حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدرسرخپوش بخاری رح کی مزار اقدس پر حاضری   سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد دربار کے ہمراہ 1400سو سال قدیمی تبرکات و نوادرات کی زیارت  اور  خصوصی دعا بھی کرائی  -اولیا کرام کی درسگاہیں رشدو ہدایات کا سرچشمہ ہیں ڈی پی او بہاول پور مخدوم سید عباس اولیا کرام کے مزارات پر حاضری دینے سے دلی سکون ملتا ہے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاول پور سید اظہر مظفر

 تفصیل کے مطابق گزشتہ روزڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور مخدوم سید محمد عباس اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور سید اسد مظفر کی  دربار حضرت شیر شاہ سید جلال لدین حیدر سرخپوش کے سجادہ نشین  مخدوم سید زمرد حسین بخاری کی اقامت گاہ بنگلہ پر آمد 1400 سو سال  قیمتی قدیمی  نوادرات کی زیارت دربار حضرت جلاالدین سرخپوش بخاری پر حاضری دی اور سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری سے قدیم شہر اوچشریف میں امن و عامہ اورعید الاضحی کے  حوالے سے تبادلہ خیال کیا – سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد مخدوم سید غلام حسن زمرد بخاری  سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مخدوم سید محمد عباس  نے کہا ہے کہ اوچ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور اسی طرح ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو پبلک کے ساتھ فرینڈلی ریلیشن شپ اور غریب سائلین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے سرکولر جاری کرتے ہوئے کلیدی کردار ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور اس دوران ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف مسلم ضیاء کو تمام مزارات کی سیکیورٹی مزید بہتر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے اس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور اسد مظفر نے کہا  کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر بہاولپور ڈویژن میں مزارات کی وقف شدہ  اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے اوراوچ شریف کے قدیمی مزارات کی اراضی کے زیر التوا کیسز پر دوبارہ تحقیقات میں تیزی کردی گئی ھے  -انھوں نے کہا اولیا کرام کی مزارات پر حاضری سے دلی سکون ملتا ھے اس دوران ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کے ہمراہ سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے افسران کو دربار کی طرف سے روایتی پگ بھی پہنائی- دریں اثناء سجادہ نشین مخدوم الملک پیر سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کے ہمراہ تمام مسلم امہ پاک فوج و ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی

مزید پڑھیں