نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد
سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیرِ اعظم کا استقبال کیا.
نگران وزیرِ اعظم کی وزیرِ اعظم آفس کے افسران و عملے سے ملاقات.
ملاقات میں افسران نے نگران وزیرِ اعظم کو اپنا تعارف کروایا.
نگران وزیرِ اعظم اور سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم کے مابین ملاقات ہوئی.
ملاقات میں سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
نگران وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا.
سبکدوش وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.
نگران وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کو رخصت کیا.
بعد ازاں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو ٹرائی سروسز کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا.
اسلام آباد: 14 اگست، 2023
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں.
وزیرِ اعظم نے تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی.