Advertisements

پی ٹی آئی نے اگر قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاریاں تو ہوں گی: وزیراعلیٰ پنجاب

IMarriam Nawaz
Advertisements

خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے والوں پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے, مریم نواز کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو

   لندن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اگر قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاریاں تو ہوں گی۔  وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام ہی صرف احتجاج کرنا ہے،  اگر وہ قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتاریاں تو ہوں گی۔    لندن میں وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے والوں پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔ 

Advertisements