پی ٹی آئی کےگرفتار احمد پورشرقیہ اوچشریف کے پانچ ارکان کو 22روز بعد عدالت نے رہا کردیا

احمد پورشرقیہ( نامہ نگار ) پی ٹی آئی کے گرفتار پانچ ارکان کو 22روز بعد عدالت نے رہا کردیا ہے رہائی پانے والوں پر تھانہ سٹی میں درج مقدمہ کے تین ملزمان سمیر ، عدنان راجپوت اور طاہر علی کو عدالت نے 50ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ تھانہ اوچشریف کے دو ملزمان کے اکبر ستار اور احسن کو علاقہ مجسٹریٹ نے مقدمہ سے ڈسچارج کرکے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا تمام گرفتار ملزمان کی جانب سے پی ٹی آئی کے تحصیل صدر ماہر قانون دان نے پیروی کرتے ہوۓ دلائل پیش کئے جس پر عدالت نے تین ملزمان کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے پر اور دو ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرکے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا جس پر گرفتار ملزمان کو رہائی ملی اور ان کے ورثہ نے ماہر قانون دان حافظ مظفر کریم ایڈووکیٹ کو پھولوں کے ہار پہناۓ اور مبارکباد دی اس موقع پر پی ٹی آئی کے تحصیل صدر حافظ مظفر کریم ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کہا کہ جب تک غریب عوام کو عدالتوں سے انصاف ملتا رہے گا ملک ترقی کرتا رہے گا