Advertisements

تین بچوں کی گرفتاری عمران خان کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے مداخلت اور رہائی کی اپیل

PTI chairman imran khan
Advertisements

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پولیس کی جانب سے 3 بچوں کو اٹھانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ‏مجرموں کے گروہ کی زیر نگرانی قانون کی حکمرانی کا خون ہو رہا ہے، اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں 3 بچوں، 12 سالہ اسد، 13 سالہ عثمان اور 14 سالہ ثاقب کو تحریک انصاف کے ”دہشتگرد“ کے طور پر اٹھایا گیا۔

Advertisements

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ تینوں بچوں کو نابالغوں کے قانون کے برخلاف عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے، ‏میری اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے التماس ہے کہ مداخلت کریں، ان تینوں نوجوانوں کی رہائی کے احکامات صادر کریں۔