17 ستمبر سالانہ عظیم الشان محفل ذکر و حمد و نعت کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گٸے: پیر سید مُحمد شاہ جرار

چنی گوٹھ (نامہ نگار) سالانہ محفل ذکر و حمد و نعت کو حتمی شکل دے دی گٸی – تاریخ ساز محفل پیر سید مُحمد شاہ جرار کی زیرنگرانی بتاریخ 17 ستمبر بروز اتوار بمقام خانقاہ قاسمیہ بھٹہ ککس اُوچشریف میں بعد نماز مغرب سے لیکر رات گٸے تک جاری رہے گی جس میں مُلک بھر سے عُلماٸے کرام،ثناءخوانان رسول اور قُرأ حضرات سمیت ضلع بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی -تفصیل کے مُطابق پیر سید مُحمد شاہ جرار نے تاریخ ساز محفل کی چار رُکنی ٹیم مولانا راشد فاروقی،مولانا اعجاز الحق،مدنی خانزادہ اور مکی خانزادہ سے بات چیت کرتے ہوٸے کہا کہ عظیم الشان محفل کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گٸے ہیں جس میں نامور عُلماٸے کرام قاضی مطیع اللّہ سعیدی،مولانا عبد الحنان صدیقی،مُفتی محمد قاسم،مولانا عبد القدوس قُدوسی،مولانا عُمر فاروق علی پوری،مولانا شاکر قاسمی اور مولانا سلیم اختر خصوصی خطاب جبکہ عالمی شُہرت یافتہ ثناءخوانان رسول مُفتی سعید ارشد الحُسینی،شاہد عمران عارفی،سید عزیز الرحمان شاہ،حافظ ابوبکر مدنی،رانا عُثمان قصوری،ملک مبشر صاٸم علوی،ظفر شہزاد گُجر،وقار عُمر ڈنگراج،حسن افضال صدیقی،حافظ وسیم نواز،خواجہ اظہار الحق مدنی،حاجی ظفر اقبال سومرو،حافظ عتیق الرحمان،اجمل علی حیدری و دیگر ثناءخوانی کے خوبصورت پُھول بکھیریں گے قاری مُحمد اکرم صابر تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے نقابت کے فراٸض مولانا محمد صدیق رحمانی سرانجام دیں گے – انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ساز محفل کا مکمل پروگرام بغداد ساٶنڈ سٹوڈیو کے فیس بُک پیج پر براہ راست دکھایا جاٸے گا تشریف لانیوالے مہمانانِ گرامی کے استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں لہٰذا تمام احباب سے گُزارش ہے کہ تاریخ ساز محفل میں قافلوں کی صورت میں جوق در جوق اپنی شرکت کو یقینی بناٸیں آخر میں مُلک و قوم کی سلامتی کیلٸے خصوصی دُعا کی جاٸے گی