Advertisements

صحرائے چولستان میں منعقد ہونے والی سالانہ جیپ ریلی کے لیے انتظامات کا سلسلہ جاری

Jeep Rally
Advertisements

صحرائے چولستان میں منعقد ہونے والی سالانہ جیپ ریلی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے قائم ہونے والے بہاولپور ٹریڈ فیئر کے لیے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر گزشتہ دو برسوں کی طرح اس سال بھی یونیورسٹی کی جانب سے 15سٹالز لگائے جائیں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم کی جانب سے خصوصی فوڈ کورٹ لگایا جائے گا۔ شعبہ ٹورازم کے اساتذہ اور طلبا خصوصی سٹالزپر بہاولپور کی سیاحت کے حوالے سے لٹریچراور معلومات فراہم کریں گے۔ پرفارمنس آرٹ سوسائٹی چولستان میں میوزیکل فیسٹیول منعقد کرے گی۔فیکلٹی آف ایگریکلچر کپاس اور دیگر زرعی مصنوعات کے لیے سٹال لگائے گی۔اسی طرح فیکلٹی آف ویٹرنری، فیکلٹی آف فارمیسی، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزٹ اسٹڈیز، بائیو ڈائیورسٹی پارک اپنے سٹالز لگائیں گے۔ سوشل ورک کا شعبہ مقامی دستکاروں کا سٹال لگائے گا۔ بہاولپور چیمبر آف کامرس اس سلسلے میں نمائش گاہ کی تیاری کے لیے خصوصی انتظامات کر رہا ہے۔ یہ نمائش 11سے 13فروری تک جاری رہے گی دلوش ریلی قلعہ ڈراور میں منعقد ہوگی۔