آل پاکستان نیشنل یوتھ کرائے چیمپین شپ میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے میل فیمیل کھلاڑیوں کا ااستقبال

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر چیف آفیسر فرخ عدنان اور میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم نے کیا,ریلی کی صورت میں شہر بھر کا وزٹ کیا گیا
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ اور مارلوز کرائے سنٹر احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہونے والی پہلی آل پاکستان نیشنل یوتھ کرائے چیمپین شپ 2025 میں پاکستان ٹیم کے نیشنل کوچ شوکت علی گھلو کی قیادت میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے میل فیمیل کھلاڑیوں کا اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر چیف آفیسر فرخ عدنان میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم فوکل پرسن خرم خان اخونزاده چیف کوچ و بانی محمد اسحاق گجر اور سماجی کارکن جان محمد چوھان نے بھر پور استقبال کیا اور ریلی کی صورت میں شہر بھر کا وزٹ کیا گیا ریلی میں مارلوز کراٹے سنٹر کے کھلاڑی اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی.