Contact Us

فوج ہمارے لیے مقدس ادارہ , بہاولپور صوبہ ہمارا آئینی واخلاقی حق ہے, جام حضور بخش لاڑ

Jam Hazoor Bakhsh,Nasrullah Nasar and Asim

تحریک صوبہ بہاولپور کے مرکزی چیئرمین کا سیکرٹری جنرل نصراللہ خان ناصراور میڈیا کوآرڈینیٹر عارف حسین عاصم کے ہمراہ میڈیا کو بیان

بہاولپور  :تحریک صوبہ بہاولپور کے مرکزی چیئرمین جام حضور بخش لاڑ نےسیکرٹری جنرل نصراللہ خان ناصر میڈیا کوآرڈینیٹر عارف حسین عاصم کے ہمراہ میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ہماری فوج ہمارے لیے مقدس ادارہ ہے کوئی بھی محب وطن اپنے مقدس اداروں کے خلاف نہیں جا سکتا حالیہ دنوں میں شر پسند عناصر کی طرف سے فوج کے خلاف مہم سازش کے ساتھ جاری کی گئی جس سے ملک دشمن قوتیں فائیدہ اٹھاکر ہمارے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جو ملک وملت کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن رہا ہے ۔بہاولپور صوبہ ہمارا آئینی واخلاقی حق ہے اس تحریک کے لوگ اس کو اپنے خون سے سینچ رہے ہیں صوبہ تحریک کے لیے کام کرنے والے لوگ یہاں کی عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں زرعی سائنسدان بہاولپور نیشنل اتحاد کے عہدیداران بزرگ رہنما مدہت حسین کامل آسیہ کامل رؤف الرحمن کاشف اجمل ملک کے خلاف پرامن ریلی نکالنے کے جرم میں ایف آئی آر درج کرکے دہشت گری کی دفعات شامل کرنا سمجھ سے باہر ہے  یہ  لوگ بہاولپور صوبہ ایشو کو عوام میں اٹھائے ہوئے ہیں ان کی صوبہ بحالی کےلئے خدمات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کےخلاف دہشت گردی کا پرچہ فورآ خارج کیا جائے تاریخ گواہ ہے کہ صوبہ بہاولپور تحریک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی صوبہ بحالی کےلئے جہدوجہد ہمیشہ پر امن رہی ہے احتجاجی مظاہروں جلسے جلوسوں میں کبھی بھی کسی فرد نے قانون کے خلاف  کوئی کام نہیں کیا۔

مزید پڑھیں