Contact Us

سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

General Qamar Javed Bajwa

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کا تحفظ اور فلاح سب سے پہلے ہے۔ جب تک سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران گوٹھ صدوری، لاکھڑا، لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپ گئے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی خیریت دریافت کی۔

بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی اور مصیبت زدہ مردوں، خواتین اور بچوں کی خدمت میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے۔

آرمی چیف نے ہدایت کی احکامات کا انتظار کیے بغیر اپنے متاثرہ بہن بھائیوں تک پہنچیں، اور قدرتی آفت کے متاثرین کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں۔ بارش وسیلاب متاثرین کی حفاظت وبہبود پہلی ترجیح ہے، ہم ہر سیلاب سے متاثرہ فرد تک پہنچیں گے، متاثرین کی دادرسی تک آرام سےنہیں بیٹھیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امدادی کاموں کیساتھ بحالی نو یقینی بنائیں گے، پاکستان کی عوام اولین ترجیح ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں