Advertisements

بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

Gemeral Munir in Quetta
Advertisements

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دو روزہ بلوچستان (کوئٹہ اور تربت) کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پہلے دن کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

Advertisements

بعد ازاں چیف آف آرمی اسٹاف کو آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس کے بعد آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا اور نوجوان افسران و انسٹرکٹرز سے بات چیت کی۔

جنرل سید عاصم منیر نے  نوجوان افسران کو مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا۔

دورے کے دوسرے روز آرمی چیف نے تربت کا دورہ کیا جہاں انہیں آئی جی ایف سی بلوچستان نے جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ کوئٹہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کیا۔