Contact Us

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اہلیہ کے ہمراہ دبئی میں پرویزمشرف کی عیادت کی

General Qamar Javed Bajwa and general musharraf

کراچی: سابق فوجی حکمران کے اہلخانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے حال ہی میں دبئی میں بیمار سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی عیادت کی ہے۔ 

ملاقات سے واقف قریبی ذرائع نے  بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور پاک فوج کے اعلیٰ معالجین بھی تھے جبکہ سابق صدر سابق جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ نے بڑی خوشی سے آرمی چیف اور ان کی اہلیہ کو خوش آمدید کہا۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتیوں نے کچھ وقت پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں گزارا جبکہ فوجی ڈاکٹروں نے 78 سالہ سابق فوجی حکمران کا معائنہ کیا جنہیں 2018 میں متحدہ عرب امارات میں امائلائیڈوسسں نامی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی۔

پرویز مشرف کے اہلخانہ نے ابھی تک انہیں پاکستان واپس لانے کا ذہن نہیں بنایا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں مذکورہ خاندان نے پاکستان میں مناسب علاج کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اس امکان کو مسترد کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں