مسلح افواج کی تنصیبات کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش برداشت نہیں کرینگے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ تنصیبات کی سلامتی کو پامال کرنے، توڑ پھوڑ کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی جاری کوششوں بارے بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افسران سے خطاب میں نیشنل سکیورٹی کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کیلئے کوششوں کو جاری رکھیں گے، امن عمل کو خراب کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی جاری کوششوں بارے بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افسران سے خطاب میں نیشنل سکیورٹی کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کیلئے کوششوں کو جاری رکھیں گے، امن عمل کو خراب کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ تنصیبات کی سلامتی کو پامال کرنے، توڑ پھوڑ کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے، 9 مئی واقعہ کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اکسانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ تنصیبات کی سلامتی کو پامال کرنے، توڑ پھوڑ کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے، 9 مئی واقعہ کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اکسانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔