آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، ریسکیو ہونے والوں سے ملاقات
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریسکیو کیے جانے والے افراد سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کے سیلاب دہ علاقوں کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سہ سالار نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کمراٹ، کالام سے ریسکیو کیے جانے والے بچوں، خواتین، بزرگوں اور دیگر لوگوں سے سپہ سالار نے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریسکیو کیے لوگوں کے ساتھ وقت گزارا، تمام لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا
شہریوں کا کہنا تھا کہ جب پاک فوج کی سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ ہمیں ریسکیو کرنے کے لیے پہنچ گئے، ریسکیو کیے جانے کے بعد ہمارے گھر والوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
میجر جنرل بابر افتخار کےمطابق آرمی چیف نے سوات، کالام، بحرین، خوازہ خیلہ ، مٹہ سمیت مختلف مقامات پر پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کی خود فضائی نگرانی کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے آفت کے دوران موثر اور بروقت جواب دینے اور قیمتی جانیں بچانے پر پشاور کور کو سراہا۔