بنوں آپریشن دہشتگردی کیخلاف حتمی جنگ کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا عزم
Advertisements
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ سے واضح ہوا کہ بنوں آپریشن دہشتگردی کے خلاف حتمی جنگ کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، دہشتگردوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کو کالعدم ٹی ٹی پی بھی اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزہ سپہ سالار اعظم جنرل سید عاصم منیر نے وزیرستان، ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا، دورہ اس اہمیت کا حامل ہے جس سے فوج، عوام اور دہشت گردوں کو مضبوط پیغام گیا۔
Advertisements
بنوں آپریشن یرغمال بنائے جانے کی صورتحال کے تاریخ کے کامیاب ترین آپریشنز میں لکھا جائے گا، آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا، فوج نے پیچیدہ ماحول یا کسی اور فیکٹر کا کوئی پریشر نہیں لیا۔