Advertisements

آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ

Army Chief leaves for US official visit
Advertisements

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پرامریکا روانہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisements

جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوان افغانستان اور مشرق وسطی کی تازہ صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ دورے میں پاک امریکا اسٹریٹیجک تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کویت کا دورہ کیا تھا اور خلیجی ریاست کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات کی تھی۔

اس اہم دورے کے دوران آرمی چیف کے ہمراہ نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دیگر حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھا