اپنے دورِ ایم این اے کے دوران عوامی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی عارف عزیز شیخ
میری کاوشوں سے 500 سے زائد بستیوں میں بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی، جس سے ہزاروں گھرانوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہوئی عمائدینِ علاقہ سے خصوصی گفتگو
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ کہ میں نے اپنے دورِ ایم این اے کے دوران عوامی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ میری کاوشوں سے 500 سے زائد بستیوں میں بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی، جس سے ہزاروں گھرانوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں کچہری روڈ کو دو رویہ کرنا ایک دیرینہ عوامی مطالبہ تھا جسے عملی جامہ پہنا کر لوگوں کی سفری مشکلات کم کی گئیں۔ اسی طرح مہند شریف سمیت تحصیل احمد پور شرقیہ کی درجنوں بستیوں میں سوئی گیس کی فراہمی بھی مکمل کرائی گئی، جس سے گھریلو صارفین کو سہولت میسر آئی۔
عارف عزیز شیخ کا کہنا تھا کہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اُن کے ترقیاتی ایجنڈے کا اہم حصہ رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کی خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی پوری بھرپور توجہ اور جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔یہ بات انہوں نے عمائدینِ علاقہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

