عارف عزیز شیخ، اور حسن عسکری شیخ نے رئیس برادری کی صلح کرا دی

Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ، سابق چیئرمین یونین کونسل مہر محمد صدیق، سابق وائس چیئرمین چوہدری محمد خالد گجر، خورشید بھٹی، رئیس طارق بشیر، رئیس مقصود، چوہدری دل احمد سندھو، حاجی محمد اصغر سندھو، چوہدری منشاء گجر، مہر بشیر احمد سمیت دیگر معززین نے رئیس برادری کے درمیان جاری تنازعے کے حل کے لیے ایک پنچایت منعقد کی۔ اس موقع پر تمام فریقین کے درمیان باہمی گفت و شنید اور "مافی کلامی” کے ذریعے خوش اسلوبی سے صلح کرا دی گئی۔ معززین علاقہ کی اس کوشش کو عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایسے فیصلے علاقے میں امن، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیتے ہیں۔