عارف عزیز شیخ کی مخدوم سید علی حسن گیلانی مرحوم کی نا گہانی وفات پر سید عامر علی شاہ سے تعزیت
Advertisements
مخدوم سید علی حسن گیلانی کے انتقال سے تحصیل احمد پور شرقیہ کی سیاست میں پیدا ہونے والا خلاء برسوں پورا نہیں ہو گا سابق ایم این اے
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے غوث اعظم اوچ شریف میں ایم پی اے سید عامر علی شاہ سے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی مرحوم کی نا گہانی وفات پرتعزیت کی ، سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا کہ مخدوم سید علی حسن گیلانی کے انتقال سے تحصیل احمد پور شرقیہ کی سیاست میں پیدا ہونے والا خلاء برسوں پورا نہیں ہو گا ، انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مخدوم سید علی حسن گیلانی کی مغفرت فرمائے ۔اس موقع پر ممبر ضلعی امن کمیٹی بہاولپور مخدوم سید امجد بخاری اور خورشید بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
Advertisements