Contact Us

عارف عزیز شیخ کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا دو ٹوک اعلان

arif Aziz Sheikh announces to contest upcoming elections
احمد پور شرقیہ: قومی اسمبلی کے سابق رکن عارف عزیز شیخ مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

عارف عزیز شیخ کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آمد اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر تعزیت کی

سابق رکن قومی اسمبلی نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مدیراحسان احمد سحر کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا مانگی

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے سابق رکن عارف عزیز شیخ آج مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن آئے -سماجی و سیاسی کارکن شیخ خضر حیات ان کے ہمراہ تھے -عارف عزیز شیخ نے مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول احمد پور شرقیہ کے ر حلت کر جانے پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی- سابق رکن قومی اسمبلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ مدیر احسان احمد سحر کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے-آمین ،عارف عزیز شیخ نے مدیر احسان احمد سحر کو اپنے پاؤں کے آپریشن کے بارے میں بھی بتایا اور دو ٹوک اعلان کیا کہ وہ انشاء اللہ ہر حال میں انتخابات میں حصہ لیں گے-انہوں نے اس حوالے سے آف دی ریکارڈ گفتگو بھی کی

مزید پڑھیں