Contact Us

عارف عزیز شیخ نے قومی حلقہ این اے 166 اور پی پی 250 اوچ شریف سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا

Arif Aziz Sheikh announces to contest for NA 166 and PP250 seats

پارٹی اور ٹکٹ کے حوالے سے ائندہ چند روز میں عوام کو سرپرائز دیں گے،پی پی 248 سے شیخ گروپ کی امیدوار حسن عسکری شیخ کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے سربراہ شیخ گروپ کی نیوز کانفرنس

چنی گوٹھ (نامہ نگار)سابق ایم این اے و سربراہ شیخ گروپ عارف عزیز شیخ نے حلقہ این اے 166 اور پی پی 250 سے اپنی بھر پور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، گزشتہ روز انہوں نے احمد پور شرقیہ ، موضع کوڑا کلیار اور کوٹ خلیفہ میں سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر انہوں نے ممبر ضلعی امن کمیٹی مخدوم سید امجد بخاری اور سماجی و سیاسی رہنما ملک خورشید احمد بھٹی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 166 ، پی پی 250 سے میں خود امیدوار ہوں جبکہ حلقہ پی پی 248 سے حسن عسکری شیخ امیدوار ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کے دیگر صوبائی حلقوں میں بھی اپنے امیدواروں کا جلد اعلان کریں گے ، ہمارے مختلف گروپوں سے مذاکرات جاری ہیں ، امیدوار این اے 166 و صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 عارف عزیز شیخ نے کہا کہ میں نے اپنی ایم این اے شپ کے دوران عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اس لیے آج بھی ہمیں لوگ یاد کرتے ہیں ، انہوں نے اپنے دور میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے تقریباً پانچ سو سے زائد بستیوں میں بجلی کی فراہمی ، مہند شریف سمیت درجنوں بستیوں میں سوئی گیس کی فراہمی، چوک منیر شہید تا چوک چاچا بستی کچری روڈ احمد پور شرقیہ کی دو رویہ تعمیر سمیت ساڑھے چار سو کے قریب بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور دیگر منصوبہ جات سرفہرست ہیں ، انہوں نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام میں نے کروائے ہیں ان کی آج تک مثال نہیں ملتی ۔ عارف عزیز شیخ نے کہا کہ ہمیں دونوں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے عوام کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور ہم اپنے سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پارٹی اور ٹکٹ کے حوالے سے آئندہ چند روز میں عوام کو سرپرائز دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 248 سے بھی شیخ گروپ کے امیدوار حسن عسکری شیخ کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔

مزید پڑھیں