نہریں بند کرکے ضلع بہاولپور میں زیادہ کپاس اگاؤ مہم کا ہدف ہرگز پورا نہیں کیا جا سکتا.درجنوں نہروں کا پانی فی الفور کھولا جائےسابق ایم این اے
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے و ترقی پسند کاشتکار عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ ششماہی نہروں کی بندش اور وارہ بندی کسانوں کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے. سیزن کے آغاز میں پہلے ہی کسانوں کو بڑے معاشی نقصان سے دوچار کیا جا چکا ہے. حکمران نوٹس لیں.نہریں بند کرکے ضلع بہاولپور میں زیادہ کپاس اگاؤ مہم کا ہدف ہرگز پورا نہیں کیا جا سکتا.درجنوں نہروں کا پانی فی الفور کھولا جائے. کماد کی فصل اور اربوں روپے کا زرمبادلہ دینے والے آموں کے باغات شدید متاثر ہو رہے ہیں. عارف عزیز شیخ نےکہا کہ اگر نہروں میں پانی فراہم نہ کیا گیا اور وارہ بندی ختم نہ کی گئی تو کپاس، گنا اور باغات شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کپاس کا مطلوبہ ہدف بھی پورا نہیں ہو گا. کسان ملک کا صابر شاکر طبقہ ہے انہیں اس قدر تنگ نہ کیا جائے.