Advertisements

پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان امن کا گہوارہ بنا- عارف عزیز شیخ

Arif Aziz Sheikh
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب اس کے رکھوالے ہیں  پاک فوج کے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کے باعث پاکستان امن کا گہوارہ بنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کیا۔ انہوں نے کہاکہ کوئی عید ہو یا تہوار، پاک فوج کے جوان اپنی خوشیوں پر عوام کی خوشیوں کو ترجیح دیتے ہیں ایک ملک تب مضبوط ہوتا ہے جب اس کی عوام اور افواج کندھے سے کندھا ملا کر چلتے ہیں پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ امن کسی بھی ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔وطن سے محبت ہمارا خاصہ ہے۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب اس کے رکھوالے ہیں۔ عارف عزیز شیخ نے مزید کہا کہ میری اپنے گروپ سے مشاورت جاری ہے اور جلد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا ایک پریس کانفرنس میں اعلان کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ایم این اے شپ کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے اور درجنوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جن کی آج تک مثال نہیں ملتی ۔