Advertisements

ستلج کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے : سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ

Arif Aziz Sheikh
Advertisements

چنی گوٹھ(نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ ستلج کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور لوگوں کی کھڑی فصلوں اور جائیدادوں کے کروڑوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ستلج کا موجودہ سیلاب تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے جس نے غیر متوقع طور پر بڑی تباہی و بربادی پھیلائی ہے کسانوں کی کھڑی فصلیں ہی پانی  میں نہیں ڈوبیں بلکہ انکے گھر اور بستیان بھی بہہ گئی ہیں اس پورے متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دیاجائے اور انھیں مناسب امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑے ہو سکیں۔ عارف عزیز شیخ نے کہا کہ حالیہ تجربات کی روشنی میں حفاظتی اقدامات کئے جائیں شہروں اور تحصیل احمد پور شرقیہ کی بستیوں کے بند مقامی آبادی کے تعاون سے مضبوط کئے جائیں اور ستلج ایمپریس برج اور اسکے دروں کا مرمت کی خاطر جائزہ لیا جائے ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ وقت گذرنے کے ساتھ ہم اپنی ذمہ داری بھول جاتے ہیں لیکن دریا اپنا راستہ کبھی نہیں بھولتا۔