Advertisements

چنی گوٹھ میں گندم پسائی کے من مانے نرخ مقرر، فی من 600 روپے تک وصولی

Chanigoth
Advertisements

آٹا چکیوں کے پسائی نرخوں کا فوری نوٹس لے کر مناسب نرخ مقرر کیے جائیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے مطالبہ

چنی گوٹھ (نامہ نگار) گندم کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں آٹا چکی مالکان نے پسائی کے خودساختہ نرخ مقرر کر لیے، فی من گندم پسائی کے عوض 500 سے 600 روپے وصول کیے جانے لگے، جس سے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔شہریوں اور کاشتکاروں نے شکایت کی ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گندم پسائی کے من مانے نرخ عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ خوراک اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا چکیوں کے پسائی نرخوں کا فوری نوٹس لے کر مناسب نرخ مقرر کیے جائیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Advertisements