تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام بھاول پور چوک سے اقصی مارچ ریلی نکالی گئی

فلسطین انبیا کرام کی سرزمین ہے مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ہم مسجد اقصی کی حرمت پر آنچ نہی آنے دیں گئے
ریلی کی قیادت پیر سید غلام حیدر شاہ عاصم ایاز آرائیں علامہ بشیر احمد فردوسی ذوالفقار علی قائم خانی اشرف ساجد ہنجر اور دیگر رہنماوں نے کی
حاصل پور : تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام بھاول پور چوک سے اقصی مارچ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پیر سید غلام حیدر شاہ عاصم ایاز آرائیں علامہ بشیر احمد فردوسی ذوالفقار علی قائم خانی اشرف ساجد ہنجرا مولانا قاضی محمود ملک محمد احمد سعید سعیدی اور دیگر رہنماوں نے کی
ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چوک فوارہ پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکا سے پیر سید غلام حیدر شاہ ذوالفقار علی قائم خانی عاصم ایاز آرائیں اشرف ساجد ہنجرا محمد احمد سعید سعیدی قاضی محمود و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین انبیا کرام کی سرزمین ہے مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ہم مسجد اقصی کی حرمت پر آنچ نہی آنے دیں گئے مسجد اقصی میں نمازیوں کے ساتھ جو ظلم و بربریت کا سلوک کیا جاتا ہے امت مسلمہ کے حکمران آنکھیں کھولیں اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں فلسطیں غزہ میں مسلمانوں پر جو ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے انھوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے اس پر کوئی کمپرومائیز نہی کیا جا سکتا