حمزہ کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کی منظوری
پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ن لیگ کے ترجمان حمزہ شہباز ہوں گے۔
رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہوں گے، پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کے نام کی تجویز دی تھی اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے حمزہ شہباز کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل شروع کرنے کیلئے گورنر پنجاب نے 2 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس بروز ہفتہ دن 11بجے طلب کیا گیا ہے