Contact Us

بجلی 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری‎‎

Nepra jacks up electricity price by Rs2.83 per unit

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 3 روپے  10 پیسے مہنگی کر دی۔

اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) جی نے بجلی 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر  اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں قیمت میں اضافہ فروری کے بلوں کی مد میں وصول کریں تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا

مزید پڑھیں