محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے چنی گوٹھ مرکز میں گرلز ڈگری کالج کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی فاروق حمید شیخ

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں چنی گوٹھ گرلز کالج کے لیے مختص 17کروڑ روپے کی رقم واپس کروا کروادی گئی سرپرست اعلی خدمت عوام کمیٹی
چنی گوٹھ : محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے چنی گوٹھ مرکز میں گرلز ڈگری کالج کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے اس امر کا انکشاف خدمت عوام کمیٹی کے سرپرست اعلی فاروق حمید شیخ نے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری تعلیم حکومت پنجاب نے گرلز ڈگری کالج کی تعمیر کے منصوبے کو منظور کر لیا ہے اور 45 دنوں میں محکمہ تعلیم کو اس بارے میں رپورٹ کرنے کا حکم صادر کردیا ہے — فاروق حمید شیخ کا کہنا تھا کہ سابقہ ایم ۔این۔ اے اور ایم۔ پی۔اے کی کاردگردگی آپ سب لوگوں کے سامنے ہے
ایک طرف تو پنجاب حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں گرلز کالج چنی گوٹھ کے لیے مختص 17کروڑ روپے کی رقم واپس کروادی گئی اور دوسری طرف عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے خالی خولی دعوے کیے جاتےہے رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے, صوبائی حلقہ پی پی دو سو پچاس کے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں سوچیں کہ ان کا ووٹ کا صحیح حقدار کون ہے کیا –
– وہی نعرہ باز ، نااہل ، نالائق اور جھوٹ اور فریب کی سیاست کرنے والے یا اہلیت ،صلاحیت ،قابلیت ،تعلیم ، تجربہ ، خدمت خلق کا سچہ جذبہ اور لگن رکھنے والا جو عوام کے حقوق کی حفاظت کر سکے