اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلامیہ یونیورسٹی کے مالیاتی سال 2022-23 کے لیے 8,813.580 ملین روپے مالیت کی بجٹ سفارشات کی منظوری

Approval of budget recommendations for year 2022-23 of Islamia University

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے مالیاتی سال2022-23 کے لیے 8,813.580 ملین روپے (8.8 ارب روپے) مالیت کی بجٹ سفارشات کی منظوری دے دی۔ کمیٹی کا اجلاس انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی سربراہی میں بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ بجٹ میں یونیورسٹی کی تعمیر وترقی، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبا وطالبات کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ترقیاتی اخراجات کی مد میں 4,033.665 ملین روپے  (4 ارب روپے) کی ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے آئندہ مالیاتی سال کے بجٹ کو یونیورسٹی کا تاریخ ساز بجٹ قرار دیا جو جامعہ کو جدت اور ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن کردے گا۔ یونیورسٹی میں غیر معمولی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو گا جوانفراسٹکچراور ڈویلپمنٹ میں اپنی مثال آپ ہوں گے۔ خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال بہترین مالیاتی نظم و نسق کی بدولت بجٹ خسارے کو کنٹرول کرکے سرپلس بجٹ میں بدل دیا گیا تھا۔ اس سال خزانہ برانچ میں خصوصی بجٹ پلاننگ اینڈ ایونسٹمنٹ سیکشن قائم کیا گیا ہے جو ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کی مدد سے مالیاتی امور میں شفافیت اور جدت لائے گا جس سے اخراجات میں مزید کمی واقع ہو گی۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد مکی چیئر مین شعبہ کامرس، پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی، چیئر پرسن شعبہ عربی، سمیرا ملک ممبر سنڈیکیٹ، شاہ سوار نمائندہ سیکریٹری وزارت خزانہ پنجاب اور عبدالصمد ایڈیشنل خزانہ دار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں