گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی مفاد عامہ میں پنجاب اسمبلی سے پاس کیے گئے 04 بلوں کی منظوری
گورنر سیکرٹریٹ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے بل ایک طے کردہ طریقہ کار اختیار کیے بغیر براہ راست بھیجے جارہے ہیں
لاہور 14دسمبر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آج یہان گورنر ہائوس لاہور میں مفاد عامہ میں پنجاب اسمبلی سے پاس کیے گئے 04 بلوں کی منظوری دے دی۔ گورنر پنجاب نے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ور ڈس ایبیلیٹیز بل 2022 ، پنجاب ٹرسٹ(امینڈمنٹ)بل 2022،پراونشل موٹر وہیکلز(امینڈمنٹ) بل 2021 اورمتحدہ علما بورڈ پنجاب بل 2022 کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ بلز ایکٹ کہلائیں گے۔ واضح رہے کہ گورنر سیکرٹریٹ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے بل ایک طے کردہ طریقہ کار اختیار کیے بغیر براہ راست بھیجے جارہے ہیں اس کے باوجود گورنر سیکرٹریٹ عوامی مفاد میں ان بلوں پر باریک بینی سے کام کیا جاتا ہے۔ گورنر پنجاب اس حوالے سے اب تک مفاد عامہ میں متعدد بلوں کی فوری منظوری دے چکے ہیں۔