Advertisements

بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 57 پیسے اضافے کی منظوری

Nepra hikes power tariff by Rs2.56 per unit for June
Advertisements

اسلام آباد: نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 57 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔
نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ مالی سال 2021-22ء کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین سے بجلی کی چوری اور لاسز کے چارجز بھی وصول کیے جائیں گے، فیصلے سے صارفین پر 3 ماہ میں 14 ارب 33 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
 بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا، نیپرا نے نوٹی فکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

Advertisements