بہاول پور:26/مئی ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت کمشنر آفس بہاول پور کے کانفرنس روم میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا دسواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہائی ویز بہاول پورورحیم یار خاں، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بہاول پور، بہاول نگر، رحیم یار خاں اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 1633.277ملین روپے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت کی 16 ترقیاتی سکیموں کے جائزہ کے بعد منظوری دی گئی۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں سید موسیٰ رضا، ڈپٹی کمشنر بہاول نگرکیپٹن(ر) محمد وسیم،ایکسئن ہائی ویز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں 10.5کلومیٹر طویل کشادگی و بحالی روڈ بمقام جمال پور تاویٹرنری سنٹر بکائناوالا تحصیل حاصل پورترمیم شدہ تخمینہ لاگت 90.188ملین روپے، اُچ شریف روڈ تا سلطان واہ مائینر تحصیل احمد پور شرقیہ 5.23کلومیٹر طویل میٹل روڈ کی تعمیر کے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت 71.054ملین روپے، بستی کالے خان داد پوترہ تا سردار پور تا بستی چک اکرام تحصیل خیر پور ٹامیوالی 5.70کلومیٹر طویل میٹل روڈ کی تعمیر کے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت 55.452ملین روپے، احمد پور یزمان روڈ تا خان یامین روڈ تا موضع مہراب والا تحصیل احمد پور شرقیہ4.4کلومیٹر طویل میٹل روڈ کی تعمیر کے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت 81.916ملین روپے، بحالی و کشادگی 2.49کلومیٹر طویل میٹل روڈ بمقام ہیڈ جوئے شیرموغین چک نمبر 95-Pضلع رحیم یار خاں کے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت 50.603ملین روپے، 10.20کلومیٹر طویل تعمیر و مرمت و بحالی میٹل روڈ بمقام صادق آباد تا منٹھار بنگلہ ضلع رحیم یار خاں کے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت 128.620ملین روپے، 9.74کلومیٹر طویل کشادگی و بحالی روڈ بمقام مرید شیخ تا نور شاہ مچھکا ضلع رحیم یار خان کے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت 190.749ملین روپے، اربن ایریا سٹی چشتیاں ضلع بہاول نگر میں وارڈ نمبر 1تا وارڈ نمبر 36 ٹف ٹائلز کی تنصیب کے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت 109.778ملین روپے، یونین کونسل اسلام پورہ، فتح کوٹ، مالک پورہ، سوائے والا، محمد پور، کورائے والا، بعنان، سوندھا، گلاب علی، بارہ سجود خان، ٹکورم اور ڈونگہ بونگہ ضلع بہاول نگر میں سولنگ اور واٹر سپلائی لائن کی تعمیر کے ترمیم شدہ منصوبہ کے تخمینہ لاگت 112.991ملین روپے، سری رام پورہ، خیر شاہ، بھالوکا، پونا، حبیبکا، اللہ بخش لالیکا، بونگا ماچھی مراد والا، موسیٰ بھوٹا، جھُلن آرائیں، سناٹیکا، جورانا بستی، کُپ قریشیاں، چک جودھیکااور چک مدرسہ ضلع بہاول نگر میں دیہی واٹر سپلائی سکیم، سیوریج اور پختہ نالیوں کی تعمیر کے ترمیم شدہ منصوبہ تخمینہ لاگت 91.981ملین روپے، سیوریج سکیم کی تعمیر بمقام چک نمبر 137/DB، چک نمبر 143/DB تحصیل یزمان ضلع بہاول پور کے ترمیم شدہ منصوبہ تخمینہ لاگت 57.077ملین روپے، لیاقت پور ضلع رحیم یار خاں میں مرکزی اربن واٹر سپلائی سکیم کی تبدیلی کے ترمیم شدہ منصوبے تخمینہ لاگت 197.585ملین روپے، پختہ نالیوں، سولنگ اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کے بمقام قادر پور، کوٹلہ پٹھان، رکن پور تحصیل رحیم یار خاں اور خان پور ڈسٹرکٹ رحیم یار خاں کے ترمیم شدہ منصوبہ تخمینہ لاگت 100ملین روپے، تحصیل خان پور ضلع رحیم یارخاں میں سولنگ اور ٹف ٹائلز کی تنصیب کے ترمیم شدہ منصوبہ تخمینہ لاگت 75ملین روپے اور تحصیل حاصل پور ضلع بہاول پور میں اربن واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر کے ترمیم شدہ منصوبہ تخمینہ لاگت 114.675ملین روپے، بحالی و مرمت 4.5کلومیٹر طویل روڈ بمقام ہیڈ فرید روڈ تا چک نمبر 199/2تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خاں ترمیم شدہ تخمینہ لاگت 22.099ملین روپے اور 215/1L تا قاسم والا ضلع رحیم یار خاں میٹل روڈ کی تعمیر کے ترمیم شدہ منصوبہ تخمینہ لاگت 83.509ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی ترقیاتی منصوبہ جات میں معیاراور کام کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرنے کے لئے عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران تواتر کے ساتھ فیلڈ وزٹ کریں اور ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ ترقی کے ثمرات سے عوام الناس کو مستفید کیا جا سکے۔