Advertisements

پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کے نام بمعہ بنک ڈرافٹ بھیجی جائیں: مخدوم سید احمد محمود

Makhdoom Ahmed Mehmood
Advertisements

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔
۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی طرف سے ڈویزنل ڈسٹرکٹ سٹی و تحصیل تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز  آصف علی زرداری کے نام سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد بمعہ بنک ڈرافٹ بھیجی جائیں۔
ہر درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی، درخواست پر اپنا رابطہ نمبر اور صوبائی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کے لیے 30,000 روپے کا بنک ڈرافٹ ہونا ضروری ہے۔ بنک ڈرافٹ کسی بھی بنک سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام بنے گا۔
تمام امیدواران کی ٹکٹ کے حصول کیلئے بھیجی گئی درخواست کی کاپی،
پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی  پنجاب سیکرٹریٹ 101 بی بلاک، ماڈل ٹاؤن، لاہور
03008442417
نوٹ: جن امیدواران نے جنرل الیکشنز کے لئے درخواستیں پہلے دی ہوئی ہیں، انکو نئی درخواستیں دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
جاری کردہ ۔ محمد سلیم مغل
میڈیا کوارڈینیٹر  پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب