Contact Us

چیف جسٹس پاکستان مراد سعید کے صدر کو لکھے گئے خط کا نوٹس لیں : عمران خان کی اپیل

imran khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مراد سعید کی جانب سے اپنی جان کو خطرات سے متعلق صدر مملکت کو لکھے گئے خط  کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی پہلے ہی انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں،  ارشد شریف کے اپنی جان کو لاحق خطرات سے متعلق صدر کو خط لکھنے کے باوجود کیا ہوا؟ چیف جسٹس سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کا نوٹس لیں اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت کے نام خط میں مراد سعید نے مشکوک افراد کے تعاقب اور دھمکیوں کی تفصیلات دیں اور کہا کہ میں موت سے ڈرتا نہیں اور حق بات کہتا رہوں گا۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے، اگست سے اب تک مجھے جان سے مارنے کی کئی دفعہ منصوبہ بندی کی گئی اور مجھے حکام کی جانب سے بار بار بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

خط کے متن کے مطابق 12جولائی کو ارشد شریف نے بھی آپ کو خط لکھا لیکن کسی نے نوٹس لیا نہ ہی ارشد شریف کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا گیا لہٰذا امید ہے ارشد شریف کے خط کے حوالے سے برتی گئی غفلت کو نہیں دہرایا جائے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر تک درج نہ ہوسکے وہاں انصاف کی امید مشکل ہے۔

مراد سعید نے خط میں مطالبہ کیا کہ صدر مملکت معاملے پر نوٹس اور ضروری ایکشن لیں۔

مزید پڑھیں